مینگلورو ،31 / جولائی (ایس او نیوز) آلپے پاڈپو میں تیرنے کے دوران دو نوجوان ڈوب کر ہلاک ہوگئے جن کی شناخت وکشیت (28 سال) اور ورون (26 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ محکمہ ریلوے کی ملکیت والے علاقے میں یہ دونوجوان تیرنے میں مشغول تھے اور اچانک پانی میں ڈوب گئے ۔ ان کے دیگر ساتھیوں نے پانی میں کود کر انہیں بچانے کی پوری کوشش کی مگر غرقابی کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوگئی ۔ دونوں کی لاشوں کو پانی سے باہر سے نکالنے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال میں منتقل کیا گیا ۔
اس ضمن میں کیس درج کیا گیا ہے اور اس طرح اچانک غرقابی سے ہونے والی اموات کا سبب جاننے کے لئے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔